پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Punjab,Cabinet,city42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزرا سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،  نگران کابینہ کاحصہ بننے والوں میں بلال افضل، ایس ایم تنویر،ڈاکٹر جاوید اکرم ، ابراہیم مراد،ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر،  شامل ہیں ، ان کے علاوہ سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور  نگران کابینہ کا حصہ ہیں،تمکینت کریم،وہاب ریاض اور نسیم صادق بعد میں حلف اٹھائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق سینئرصحافی نذیر ناجی کے بیٹے انیق ناجی کو بھی وطن وا پسی پر پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے صوبائی کابینہ کے نوٹیفکیشن پر دستخط کردیئے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی حلف اٹھانے والے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیر اعلی  محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب کا نگران سیٹ اپ مکمل طور پر غیرسیاسی اور غیر جانبدار ہے،شفاف منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد نگران سیٹ اپ کی ذمہ داری ہے،ہم یہ قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھائیں گے،انتخابات کا پرامن ماحول میں انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔