ہسپانوی جزیرے ’میجرکا ‘کے تین ہوٹلو ں کو چونا لگانے والی ملزمہ کا ڈراپ سین

ہسپانوی جزیرے ’میجرکا ‘کے تین ہوٹلو ں کو چونا لگانے والی ملزمہ کا ڈراپ سین
کیپشن: Laura Joyce
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جعلی فوڈ پوائزنگ سکینڈل میں 42 سالہ لورا جوائس سمیت دیگر 8 برطانوی افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

ہسپانوی جزیرے ’میجرکا ‘کے تین ہوٹلوں کو  9.5 ملین پاؤنڈ کا چونا لگانے والی ملزمہ لوراجوائس بار مشرقی انگلستان کے علاقے ایسیکس میں پیدا ہوئیں، لورا جوائس بدنام زمانہ میگلوف بار کی مالکہ بھی ہیں، اب اسے اپنے بھائی اور چھ مبینہ ساتھیوں کے ساتھ مقدمے کا سامنا ہے جنہیں سیاحوں کو دعوے کرنے پر راضی کرنے کے لیے رکھا گیا تھا، لوراجوائس گینگ کے مبینہ سرغنہ میں سے ایک ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-26/news-1674723535-5457.jpg

میجرکا کی عدالت نے جعلی فوڈ پوائزنگ کیس پر چھ صفحات پر مشتمل فیصلہ سنا دیا جس میں کہا گیا کہ بھائی اور بہن نے ایک "منافع بخش منظم گروہ" تشکیل دیا، جو سیاحوں کو فوڈ پوائزننگ کا بہانا کر کے ہوٹلوں سے پیسے بٹورنے کیلئے معاوضے کا جھوٹے دعوے کرنے کے لیے آمادہ کرتا تھا، تمام آٹھ افراد پر دھوکہ دہی اور جرائم پیشہ گروہ کی رکنیت کا الزام ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-26/news-1674723548-5959.jpg

تفتیشی جج نے ہومز کیمرون اور برج کے لیے کام کرنے والے وکلاء کی جانب سے ان کے خلاف کیس کو روکنے کی استدعا کو مسترد کردیا۔

جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کلب میک الکوڈیا میں قیام پذیر 800 سیاحوں میں سے صرف 38 نے معاوضے کے دعوے جمع کرائے تھے انہوں نے طبی امداد کی درخواست کی تھی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-26/news-1674723540-6887.jpg

واضح رہے کہ  2017 میں جب گینگ کی سرغنہ لوراجوائس کو گرفتار کیا گیا تھا وہ 8  ماہ کی حاملہ تھیں، انہوں نے گرفتاری کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرم ماننے سے انکار کیا تھا۔

یاد رہے کہ میجرکا بیلاری جزائر کا سب سے بڑا جزیرہ ہے، جو اسپین کا حصہ ہے، اور بحیرہ روم میں ساتواں بڑا جزیرہ ہے۔