پنجاب اور گردونواح میں دھند کاراج ۔۔۔ٹرین آپریشن متاثر

 پنجاب اور گردونواح میں دھند کاراج ۔۔۔ٹرین آپریشن متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب اور گردونواح میں دھند کے باعث ٹرین آپریشن متاثر ۔ اندرون ملک سے کراچی آنے والی بیشتر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

 خیبر میل چار گھنٹے سترہ منٹ، بولان میل دو گھنٹے دس منٹ ، گرین لائن دو گھنٹے پچیس منٹ اور تیزگام ایک گھنٹہ پچاس منٹ لیٹ ہے۔ علامہ اقبال ایکسپریس دو گھنٹے، عوام ایکسپریس ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ ، کراچی ایکسپریس ایک گھنٹہ تینتیس منٹ، ملت ایکسپریس ایک گھنٹہ بتیس منٹ کی تاخیر سے آئے گی۔ پاک بزنس ایکسپریس ایک گھنٹہ باون منٹ ، سرسید ایکسپریس ایک گھنٹہ ، قراقرم ایکسپریس دو گھنٹے پندرہ منٹ لیٹ پہنچے گی۔ شاہ حسین ایکسپریس ایک گھنٹہ آٹھ منٹ، پاکستان ایکسپریس ایک گھنٹہ تیرہ منٹ اور رحمان بابا ایکسپریس ایک گھنٹہ چھتیس منٹ تاخیر کا شکار ہے۔