پی ایس ایل فائیو، شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مقرر

پی ایس ایل فائیو، شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیگ اسپنر شاداب خان کو پی ایس ایل فائیو کا کپتان مقرر کردیا، شاداب خان اور آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کو پاکستان کرکٹ کیلئے بہترین قرار دے دیا۔

پی ایس ایل فائیوکےآغازمیں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ، دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے لیگ اسپنر شاداب خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

شاداب خان نے دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم کی قیادت ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کی ہمیشہ کوشش رہی کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کریں۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کاپاکستان میں ہونا خوش آئند ہے فارمیٹ کوئی بھی ہو عمدہ کارکردگی دکھانا ہدف ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آنر علی نقوی کا کہنا تھا کہ تیسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے پُراُمیدہیں لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہونا بہت بڑی کامیابی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer