سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں سائبر سیکیورٹی مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
منسٹری آف ایجوکیشن نے نجی تعلیمی اداروں کیلئے ڈیجیٹل سیفٹی ٹریننگ لازمی قرار دے دی۔ پیرا کی جانب سے اسلام آباد کے اسکولز کو سائبر سیکیورٹی کورس فوری شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کیلئے آن لائن سائبر سیکیورٹی کورس 8 مارچ تک مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نویں جماعت سے اوپر کے طلبہ کو بھی ڈیجیٹل سیفٹی کورس میں رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی ہے۔
جدید اے آئی اور ڈیجیٹل خطرات سے نمٹنے کے لیے وزارت تعلیم اور سسکو کا اشتراک، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا موسم گرما کی چھٹیوں میں سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل سیفٹی کورسز مکمل کر سکیں گے۔
