ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ امن و امان کی صورت حال یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ آئی جی پنجاب  نے دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا۔ 
 آئی جی پنجاب  نے کہا چینی باشندوں، سکھ یاتریوں سمیت غیر ملکی سیاحوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی جائے۔مساجد، امام بارگاہوں، حساس مقامات و تنصیبات اور مارکیٹوں کی سکیورٹی مزید سخت کردیں۔سرحدی چوکیوں، مذہبی مقامات، حساس تنصیبات پر تعینات اہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں۔ضلعی افسران، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ و انٹیلی جنس اداروں کی مشاورت سے سکیورٹی اقدامات یقینی بنائیں۔
دفعہ 144 کی حکومتی پابندی پر عملدرآمد کروائیں،سہولت بازاروں، مارکیٹوں میں خواتین کی حفاظت کیلئے لیڈی پولیس اہلکار چوکس رہیں۔داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک گاڑیوں، رکشوں، لوڈرز وغیرہ پر کڑی نظر رکھی جائے،انٹیلی جنس بیسڈ، سرچ سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائی جائے،مسافروں، ہوٹلز میں رہائش پذیر مہمانوں کی چیکنگ اور شناخت یقینی بنائی جائے۔