سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ا کژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور شمالی علاقوں میں شدید برفباری کی توقع ہے، جبکہ جنو بی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی بلو چستان ، شمال مشر قی/ وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے، اسکے علاوہ ملک کے دیگر علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ رات میں تیز بارش /ژالہ باری کی توقع ہے۔ خٰیبرپختونخواہ کے اضلاع دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، مانسہرہ ، بٹگرام ،بونیر، ایبٹ آباد ، صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ ،کوہاٹ، ہنگو،اورکزئی، کرک، بنوں، وزیرستان، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری اورپہا ڑوں پر شدید برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاقے راولپنڈی، اٹک، جہلم ، گجرات،چکوال، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ، نارووال، نور پور تھل اورگردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے، جبکہ مری،گلیات اور گردونوا ح میں تیزہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور جبکہ چند مقامات پر تیز بارش /برفباری کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ صو بہ کے دیگرجنوبی ا ضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، قلات ، ژوب ، موسیٰ خیل، لورالائی ، بارکھان، سبی،ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد،جھل مگسی، کوہلو، خضدار، خاران، پنجگور ،چاغی،دالبندین اورنوکنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی تو قع ہے، جبکہ صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ اسکے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے، اس دوران بالائی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بوندا با ندی ہو سکتی ہے ۔گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ شدید برفباری کی توقع ہے۔