ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احسن بھون ایڈووکیٹ جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے

Ahsan Bhawan, Judicial Commission of Pakistan ,City42, Pakistan Bar Counsel
کیپشن: احسن بھون ایڈووکیٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سینئیر قانون دان احسن بھون ایڈووکیٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن بن گئے ہیں۔ 

پاکستان بارکونسل نے احسن بھون کو  اپنی جانب سے  جوڈیشل کمیشن کا رکن  بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق احسن بھون 14 ووٹ لے کر جوڈیشل کمیشن کے رُکن منتخب ہوئے ہیں اور آئندہ 2 سال تک کمیشن کے رکن رہیں گے۔

جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بارکونسل کے نمائندہ کی جگہ اخترحسین کے استعفے سے خالی ہوئی تھی جسے آج احسن بھون نے پر کر دیا ہے۔

احسن بھون بار کی سیاست مین بھی سرگرم رہ چکے ہیں۔