ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے لاہور کا موسم خوشگوار، آج بھی بارش کا امکان

ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے لاہور کا موسم خوشگوار، آج بھی بارش کا امکان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر کی فضا میں خنکی برقرار جبکہ  مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کے امکانات موجود ہیں۔بارشیں برسانے والا سسٹم 28فروری تک لاہور میں رہے گا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کم سے کم درجہ حرارت 16،زیادہ سے زیادہ 25ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شہر کی فضا بدستور آلودہ ہے ،ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 172ریکارڈ کی گئی۔لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
ویلنشیا ٹاؤن میں  آلودگی کی شرح 189،جوہر ٹاؤن میں  180 جبکہ عسکری ٹین میں فضائی آلودگی کی شرح 177 ریکارڈ   کی  گئی۔

 ملک کے دیگر علاقوں کی بات کریں تو بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں بھی موجود ہے، بدھ کو کوئٹہ، قلات اور زیارت سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں منگل کو وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔کوئٹہ میں 7 ملی میٹر جبکہ قلات میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ، قلات، زیارت، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، چمن اور قلعہ عبداللّٰہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

چاغی، نوشکی، ژوب اور موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ہے۔