ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ بار انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔عاصمہ جہانگیر گروپ کےسردار اکبر ڈوگر صدر اور رائے عثمان احمد سیکرٹری منتخب ۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ بار کے آج ہونیوالے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کےسردار اکبر ڈوگر 6 ہزار 581 ووٹوں سے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب حامد ہوگئے ،حامد خان گروپ کے رانا اسد اللہ خاں 3 ہزار 976 ووٹ حاصل کر سکے ۔
سہیل شفیق چودھری 4 ہزار 743 ووٹوں کیساتھ نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہو گئے ،جبکہ ان کے مدمقابل رانا محمد رزاق 2 ہزار 3، میاں سردار علی گہلن1818، عبد الکریم خان 1072اور عدنان طاہر خان 902ووٹ حاصل کر سکے۔
رائے عثمان احمد 4455 ووٹوں کیساتھ سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہو گئے، انکے مخالف امیدواروں میاں شبیر حسین 211، طاہر فاروق اللہ بخش لغاری 2931، میاں محمد عرفان 2938 ووٹ حاصل کر سکے۔ رانا علی اختر خان 4103 ووٹوں کیساتھ فنانس سیکرٹری ہائیکورٹ بار منتخب ہوئے ہیں ، انکے مدمقابل امیدواروں محمد شاہ رخ شہباز 3327، رمضان منشا جٹ 385، مس فلک ناز 2055، احسان اللہ خان 681 ووٹ حاصل کر سکے۔