ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای کے صدر شیخ زاید النہیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ، ائیر بیس پر پرتپاک استقبال

یو اے ای کے صدر شیخ زاید النہیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ، ائیر بیس پر پرتپاک استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی پاکستان آمد پر ان کا شاندار تاریخی استقبال کیا گیا، پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے  یو اے ای کے صدر کے طیارے کو حصار میں لیا اور فضائی سلامی دی۔

نور خان ائیر بیس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے صدرکے ہمراہ وزرا اور سینئرحکام پرمشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ معزز مہمان کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہِ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام ودیرینہ دوستی کا مظہر ہے. 

وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی جانب سے یو اے ای کے صدر  کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال دونوں ملکوں کے بے مثال روابط کو ظاہر کرتا ہے. چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز  کے سیلوٹ کے جواب میں متحدہ عرب امارات کے صدر کا گرم جوشی سے جوابی سیلوٹ اسی مضبوط برادرانہ رشتہ کا عکاس ہے.