ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرافورس میں 500 سارجنٹ ڈرائیورز بھرتی کرنے کا فیصلہ، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ کیا؟

پیرافورس میں 500 سارجنٹ ڈرائیورز بھرتی کرنے کا فیصلہ، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پیرافورس میں 500سارجنٹ اور ڈرائیوروں کی بھرتی کا فیصلہ کر تے ہوئے تمام اضلاع کیلئے الگ الگ کوٹہ مختص کر دیا گیا، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی گریڈ سات کی پانچ سو آسامیوں پر بھرتیاں کرے گی ۔

سارجنٹ ڈرائیورزکی بھرتیوں کے لئے تمام اضلاع کیلئے علیحدہ علیحدہ کوٹہ مختص کردیا گیاہے، امیدواروں کیلئے عمر کی حد 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے، انٹرمیڈیٹ پاس اور ایل ٹی وی لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے، امیدواروں کا فزیکل اور ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا ۔

درخواستیں آن لائن نیشنل ایپلیکیشن سروس کے ذریعے جمع ہوں گی جسے جمع کروانے کیلئے 15 جنوری کی تاریخ رکھی گئی ہے ۔