ثمرہ فاطمہ:تعلیمی اداروں میں اصلاحات کا مؤثر نفاذ جاری، یو ای ٹی ، تمام کیمپسز میں پلاسٹک اور مضر صحت ڈسپوزیبل اشیا کے استعمال پر مکمل پابندی نافذ کردی گئی۔
75 مائیکرون سے کم حجم کے پلاسٹک بیگز، سٹائروفوم پلیٹس، فوڈ بکسز، کپ شامل ہیں، پلاسٹک گلاسز اور دیگر غیر معیاری ڈسپوزایبل مصنوعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ العمل ہے۔
تمام کیفے ٹیریاز، کینٹینز، جوس کارنرز، جنرل اسٹورز اور دکانوں کو واضح ہدایات جاری کردی گئی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پابندی پر مکمل عمل نہ کرنے پر بھاری جرمانے اور سخت کارروائی ہوگی۔