جنید ریاض:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی, شہر میں غیر رجسٹرڈ ،رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کا ڈیٹاء مرتب کرنے میں ناکام, سال 2025میں کتنے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ سکول ہیں ڈیٹامرتب نہ کیا جاسکا.
متعدد ڈیڈ لائن کے باوجود ڈپٹی ڈی ای اوز نے رپورٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو پیش کی, فیلڈ افسران کو ذاتی طور پر تحصیل کے پرائیویٹ سکولوں کا دورہ کرنے کی ہدایت, رجسٹریشن کے بغیر کام کرنے والے سکولوں کی فوری نشاندہی کی جائے،متعلقہ سکولوں کو فوری نئی رجسٹریشن کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
تجدید کیلئےدرخواست نہ دینے والے سکولوں کو بغیر تاخیر درخواست جمع کروائیں، مستقل طور پر بند سکولوں کی نشاندہی کرکے رجسٹریشن ایپ پر ڈیٹاکو اپ ڈیٹ کیا جائیگا۔
مراسلہ کے مطابق سروے مکمل کرنے پر ایک مکمل ،تصدیق شدہ رپورٹ 3روز میں جمع کرائی جائے،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ افسران کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔