ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان سے ملک بھر کے لیے ٹرین سروس بحال

بلوچستان سے ملک بھر کے لیے ٹرین سروس بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلوچستان سے اندرونِ صوبہ اور ملک بھر کے لیے گزشتہ روز معطل کی گئی ٹرین سروس ایک روز بعد بحال کر دی گئی ۔
ریلوے حکام کے مطابق 25 دسمبر کو جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پسنجر کی سروس معطل کی گئی تھی، ٹرینیں آج مقررہ وقت پر منزل کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔

جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے اور چمن پسنجر کوئٹہ سے چمن کے لیے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو چکی ہیں جبکہ بولان میل 28 دسمبر کو کوئٹہ سے روانہ ہو گی۔