علی رامے: پنجاب حکومت نے فاٹا ایجنسی کو ریگولیٹر کی بجائے ریونیو کلیکٹر بنا دیا، حکومت کی پیشگی اجازت کے بغیر فاٹا کو یں فیسیں عائد کرنے کا اختیار مل گیا۔
پنجاب حکومت نے فاٹا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کی منظوری دے دی، فاٹا ایجنسی اب صوبہ بھر میں خود ریٹس، فیسیں ودیگر چارجز مقرر کر سکے گی۔
ایجنسی کو پلاٹس کی الاٹمنٹ، نقشہ منظوری ،ہاؤسنگ سکیموں پر فیسیں بڑھانے کا اختیار ہوگا، حکومتی فیصلے سے فاٹا خود فنانسنگ کے نام پر عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کی راہ ہموارہوگی۔
اس سے قبل فاٹا کے پاس یہ خود سے فیسیں عائد کرنے کا اختیار نہیں تھا، ترمیم میں فیسوں کی حد، عوامی مشاورت اور ریٹ ریویو کی شرط شامل نہیں کی گئی۔