واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

 واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے سٹوریز سیکشن میں نیا ورژن متعارف کروا دیا، یہ سٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔

 سٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

 واٹس ایپ میں اسٹوریز کو اسٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ واٹس ایپ کے ویب ورژن پر اسٹیٹس اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، واٹس ایپ کے ویب ورژن پر فوٹوز، ویڈیوز اور ٹیکسٹ کو بطور اسٹیٹس شیئر کرنا ممکن ہے۔

 جب کوئی صارف ویب ورژن پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرے گا تو اس کی پروفائل فوٹو پر سبز رنگ  بن جائے گا جس پر کلک کرکے سٹیٹس کو دیکھا جاسکے گا۔

 ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ویب ورژن کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق کروڑوں افراد واٹس ایپ ویب ورژن کو استعمال کرتے ہیں اور زیادہ تر اس کا استعمال دفتری مور کے لیے کیا جاتا ہے۔

 اگر آپ اس نئے فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ ویب پر اوپر بائیں جانب اسٹیٹس آئیکون پر کلک کرکے مائی اسٹیٹس کا انتخاب کریں،ایسا کرنے پر نیچے فوٹوز اینڈ ویڈیوز اور ٹیکسٹ کے آپشن نظر آئیں گے۔

 اسٹیٹس فیچر کو متعدد افراد استعمال کرتے ہیں اور اسی وجہ سے اس میں مسلسل تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔

 کچھ عرصے قبل واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا اور اب ویب ورژن میں بھی اسٹیٹس فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

 جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔