مولانا کی گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت نہ کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 مولانا کی گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت نہ کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مولانا فضل الرحمان کی گڑھی خدا بخش کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

 ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے پی پی پی کو دھمکی دی ہے کہ ہماری مرضی کے افسران کی تعیناتی کرو ورنہ مولانا فضل الرحمان جلسے کا بائیکاٹ کردیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کی لاڑکانہ جلسے میں عدم شرکت کی وجہ سندھ میں اپنی مرضی کے افسران کی تعیناتی نہ ہونا ہے۔

جے یو آئی نے سندھ میں مرضی کے افسران کی تقرری و تبادلہ نہ ہونے پر بے نظیر بھٹو کے مزار پر دھرنے کی دھمکی بھی دی، مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی کراچی ضلع وسطی میں بطور ڈسٹرکٹ کمشنر تعیناتی بھی جے یو آئی کے فرمائشی پروگرام کی کڑی تھی۔

 اجلاسوں کے شرکاء نے اس بات کا دعوی کیا کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے اہم اجلاسوں میں بھی پی پی پی قیادت سے سندھ میں تبادلوں کے مطالبات کرتے رہے۔  بلاول بھٹو نےجے یو آئی کے تبادلوں اور تقرریوں کے مطالبات پر ناراضی کا اظہار کیا ہے،   بلاول بھٹو  نے لاڑکانہ کے مقامی رہنما سے  مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کے مزار پر دھرنے کی دھمکی تو جمہوریت کے بدترین مخالفین نے بھی نہ دی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer