ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی کیخلاف احتجاج امیدواروں کو مہنگا پڑگیا

پی پی ایس سی کیخلاف احتجاج امیدواروں کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) جوہر ٹاؤن میں پی پی ایس سی کے ذریعے لیبر آفسیر کا پیپر دینے والے امیدواران کا احتجاج، تین امیدواران کو احتجاج کرنے پر پولیس نے حراست میں لیا۔امیدواران پی پی ایس سی کے چیئرمین کے خلاف سراپااحتجاج کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی ایس سی 68 ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن کے باہر لیبر آفیسر کا امتحان دینے کے لئے آنے والے امیدواران نے چیئرمین پی پی ایس سی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرہ کرنے والے امیدواروں کو یہ احتجاج مہنگا پڑگیا۔لیبر آفیسر کا پیپر دینے کے لئے آنے والے تین امیدواران کو جوہر ٹائون پولیس نے حراست میں لے لیا۔

مظاہرہن کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہمیں پی پی ایس سی کے خلاف احتجاج سے روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی ایس سی کے پیپر ٹائم سے پہلے لیک کر دیے جاتے ہیں۔

امیدواروں کا مزید کہنا تھا کہ محنت کرکے آنے والے طلباء کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے جب تک پی پی ایس سی کی جانب سے پیپر دینے کے نظام کو ٹھیک نہیں کیا جاتا تب تک ہم اپنا احتجاج کرتے رہیں گے۔