پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ججزکےتربیتی کورس کا آغاز

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ججزکےتربیتی کورس کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں پنجاب اورسندھ کے ضلعی عدالتوں کے ججز کےتربیتی کورس کاآغازہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق یو این اوکے زیراہتمام پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ٹریننگ آف ٹرینرز ججز کے چار روزہ تربیتی کورس کا آغاز ہوگیا۔ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی ماہ رخ عزیز نےافتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی چوہدری محمد سلیم ، ڈائریکٹر ریسرچ سیشن جج شازب سعید سمیت دیگر ججز بھی موجود تھے۔

پنجاب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیراحمد گجانہ ، محمد اختربھنگوسمیت دیگرججز کا کورس انتیس دسمبر تک جاری رہے گا۔ ٹریننگ آف ٹرینرز کومختلف قوانین کے بارے چار روزہ تربیتی کورس کرایا جائے گا۔ ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سیشن جج شازب سعید دیگر ججز تربیتی کورس کرائیں گے۔

مزید دیکھیے: