ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی فوج کے سربراہ کا رابطہ، مشترکہ سرحدوں کو محفوظ بنانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی فوج کے سربراہ کا رابطہ، مشترکہ سرحدوں کو محفوظ بنانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر سے ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

 ایرانی سفارتخانے کے جاری کردہ بیان کے مطابق فریقین نے مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردی ختم کرکے اسے محفوظ بنانے پراتفاق کیا ہے۔

 میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لیے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن تعاون فراہم کرنے میں فخر محسوس کرے گا۔

انہوں نے ایران اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے اور تعاون کو آگے بڑھا رہے ہیں۔