ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد

 کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی گئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صفا کوئٹہ اینٹی گریٹڈ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کا اجلاس  ہوا ، کوئٹہ کی صفائی ستھرائی و خوبصورتی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی 

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ کے 84 وارڈز سے روزانہ ایک ہزار ٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے،اب تک شہر سے 2 لاکھ 81 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاچکا ہے، شہر کے 18 نالوں کی صفائی مکمل کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صفا کوئٹہ اینٹی گریٹڈ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت  کی گئی 

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا پلاسٹک بیگز پر پابندی سے ماحول کو محفوظ اور شہر کو صاف بنانے میں مدد ملے گی، حکومت کے اقدامات کی کامیابی عوامی تعاون سے مشروط ہے، پلاسٹک بیگز کے متبادل ماحول دوست تھیلے استعمال کرنے کی ضرورت ہے،بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ ماحولیاتی بہتری کا ماڈل شہر بنے گا