ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیل میں بانی سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے اہم انکشافات کر دیئے

جیل میں بانی سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے اہم انکشافات کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر  نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین  سے ملاقات کے بعد  میڈیا کے سامنے اہم انکشافات کر دیئے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا،  مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آج تین ماہ کے بعد میں نے بانی پی ٹی اAئی سے ملاقات کی ۔بہت اچھا لگا یہ ملاقاتیں جاری رہنی چاہیے ملاقاتوں پہ پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ اچھی بات ہونی چاہیے اور میں ہمیشہ مفاہمت کی کوشش کرتا ہوں۔

اگلے ماہ بہت بڑاجلسہ؛ بیرسٹر گوہر کا انکشاف

بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا کہ  اگلے ماہ ستمبر میں ہم عدالیہ، جمہوریت اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بہت بڑا جلسہ  کرنے جارہے ہیں۔

  
 جیل میں بانی کو سہولیات حاصل ہیں

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی سہولیات بحال کر دی گئی ہیں ۔

انہیں اخبار بھی مہیا کیے جا رہے ہیں۔

آج کی ملاقات میں ملک کی صورتحال اور پارٹی امور  اور  کے پی کے میں سیلاب کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کے پی کے میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

بانی نے کے پی کے میں متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی ہے ۔

 
 
 

سلمان اکرم راجہ نے استعفی دیا نہیں تھا زبانی تھا تو لہذا منظور یا مسترد ہونے کا معاملہ سامنے نہیں ایا۔