سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دیر میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی ستائش کی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ، محسن نقوی نے کہا کے پی کے پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الہندوستان کے 9 دہشتگردوں کے عبرتناک انجام تک پہنچا کر انکے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ۔ کے پی کے پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو بڑی کامیابی پر سلام پیش کرتا ہوں۔ قوم کو دلیر سپوتوں پر مان ہے۔ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی شہید ہونے والے 2 شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی