روزینہ علی : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اتوار کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد،بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسلام آبادمیں موسم گرم اورخشک جبکہ شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، چترال، دیر،سوات، بٹگرام، شانگلہ، مانسہرہ، بالا کوٹ، کوہستان، ایبٹ آباد، کوہاٹ،مردان،پشاور، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، مری ، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ ،نارووال، سرگودھا، بھکر،نورپورتھل، میانوالی،لاہور، منڈی بہاؤالدین، قصور، شیخوپورہ ، حافظ آباد، خوشاب،گوجرانوالہ اور فیصل آبادمیں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان:صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورمرطوب رہے گا،تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش، بوندا باندی کا امکان ہے۔ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔