ڈنمارک حکومت کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کی تجویز کا فیصلہ

ڈنمارک حکومت کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کی تجویز کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محسن الملک : ڈنمارک حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کی تجویز کا فیصلہ کیا گیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ڈنمارک کی حکومت کی جانب سے بل تجویز کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، بل قرآن پاک اور دیگر آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے گا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بل قرآن پاک اور دیگر آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کو روکنے کی جانب درست سمت میں ایک قدم ہے۔مقدس کتابوں کی بے حرمتی اور جلانا مذہبی منافرت کا ایک سنگین عمل ہے، آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔