(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم صرف حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جا سکتی ہیں، پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اکاؤنٹس جعلی ہیں ، پاک آرمی سے منسوب ان اکاؤنٹس کا فوج سے کوئی تعلق نہیں،عوام سے گزارش ہے کہ ایسی جعلی اپیلوں سے آگاہ رہیں۔