سٹی 42: کہیں موسم شدید گرم تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی ۔
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور گرم جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔Prob:40%
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، ملاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرم، خیبر اور ہنگو میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔راولپنڈی ، اٹک ، تلہ گنگ ، مری، گلیات اور گردونواح میں دن کے دوران موسم خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بعد ازدوپہر بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، بہاولنگر اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے بعد ازدوپہر شمالی/مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کےعلاوہ کوئٹہ ، زیارت ، لورالائی ،ژوب، موسی خیل، بارکھان، ڈیرہ بگٹی،خصدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد ازدوپہر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ؔ
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :سکرنڈ،شہید بینظیر آباد47،دادواورمٹھی میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔