ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی نے صدر آزاد کشمیر کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کر لیا

پیپلز پارٹی نے صدر آزاد کشمیر کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پیپلز پارٹی کا بڑا فیصلہ، آزاد کشمیر میں مستقل صدر لانے کی توثیق کردی 

 پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق صدر کے تقرر کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا۔پیپلز پارٹی نے صدر آزاد کشمیر کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

آزاد کشمیر میں مستقل صدر کے لیے جلد الیکشن کرانے کا اعلان متوقع ہے ۔ صدر آزاد کشمیر کے انتخاب ایک ماہ میں ہونے کا امکان ہے ۔ 

صدر کا عہدہ بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا۔بیرسٹر سلطان محمود کا انتقال 31 جنوری کو ہوا تھا۔

اسپیکر اسمبلی لطیف اکبر قائم مقام صدر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے مستقل صدر کے تقرر کے فیصلے کی باضابطہ منظوری دے دی۔