ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر ٹریفک وارڈن حادثے میں جاں بحق

سینئر ٹریفک وارڈن حادثے میں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: سینئر ٹریفک وارڈن غلام حسین ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غلام حسین نارنگ منڈی کے رہائشی تھے اور ٹریفک سیکٹر میکلورڈ روڈ پر تعینات تھے۔ وہ ڈیوٹی کے لیے سیکٹر کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئے۔

حادثہ کالا خطائی روڈ پر پیش آیا جہاں ایک کوسٹر اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں غلام حسین جانبر نہ ہو سکے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی سی ٹی او لاہور  سید عبدالرحیم شیرازی میو ہسپتال پہنچے اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

سی ٹی او نے پولیس ویلفیئر ٹیم کو فوری طور پر ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔