سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ کو بھارت کے بے بنیاد الزامات اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ ترکیہ کے ساتھ تاریخی اور گہرے تعلقات کو سراہتے نائب وزیراعظم نے ترکیہ کے ہمہ وقت تعاون کا شکریہ ادا کیا۔