سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، دن کے درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ وسطی/جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کی توقع کی گئی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم دن کے درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔