ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کے ملزم کو سخت ترین سزا سنادی

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کے ملزم کو سخت ترین سزا سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیرآباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ریلی پر فائرنگ کے ملزم نوید کو  2 بار عمر قید کی سخت ترین سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں آج 3 نومبر 2022 کو وزیرآباد میں ریلی کے دوران بانی پی ٹی آئی پر حملےکےکیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم نوید احمد کو 2 بار عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے مقدمےکے دیگر ملزمان طیب بٹ اور وقاص کو بری کر دیا۔ 

عدالت نے فائرنگ سے جاں بحق معظم کو قتل کرنے کے جرم میں ملزم نوید کو ایک مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی اور  دہشت گردی کا جرم ثابت ہونے پر ایک اور مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی۔  ملزم کو چار افراد کو زخمی کرنے کے جرم میں تین سے پانچ سال تک قید کی سزا سنائی گئی اور اس پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائدکیا گیا۔

عدالت نے مقدمہ کے زخمی گواہ بانی پی ٹی آئی کی عدم پیروی پر حق صفائی ختم کردیا۔ 

دوران سماعت عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 8 مرتبہ عدالت میں طلب کیا۔ بانی پی ٹی آئی کو متعدد بار  اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا لیکن بانی پی ٹی آئی نے بطور گواہ بیان ریکارڈ نہیں کروایا۔ 

یاد رہےکہ  3 نومبر کو وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ عمران خان سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے، پولیس نے حملہ آورکو گرفتار کرلیا تھا۔