سٹی 42 : لاہور ہائیکورٹ کے 18 ججز کا پنجاب کی 19 یونیورسٹیز میں سینڈیکیٹ میں از سرنو ممبر مقرر کردیا گیا ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم بطور ممبر سنڈیکیٹ پنجاب یونیورسٹی برقرار رہیں گی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز کی انتظامی ذمہ داریوں کا از سر نو تعین کیا گیا ہے،جسٹس عابد عزیز شیخ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ممبر سینڈیکیٹ اور سلیکشن بورڈ مقرر کئے گئے ہیں۔
جسٹس صداقت علی خان پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی روالپنڈی میں ممبر سینڈیکیٹ اور سلیکشن بورڈ مقرر کئے گئے ہیں ،جسٹس شمس محمود مرزا ،جی سی یونیورسٹی کے ممبر سنڈیکیٹ مقرر ہوئے ہیں ،جسٹس سید شہباز علی رضوی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے ممبر سنڈیکیٹ مقرر کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ جسٹس فیصل زمان ،اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں ممبر آف سنڈیکیٹ مقرر کئے گئے ہیں ،جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس شہرام سرور چوہدری یونیورسٹی لاء کالج لاہور کے ممبر گریجویٹ سٹڈیز کمیٹی مقرر کئے گئے ہیں ،،جسٹس شاہد کریم لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز مقرر ہوئے ہیں ۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس رسال حسن سید ڈیپارٹمنٹ آف لاء ، گورنمنٹ یونیورسٹی ، ممبر بورڈ آف سٹیڈیز مقرر کئے گئے ہیں ،جسٹس شہرام سرور چوہدری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے ممبر سینڈیکیٹ، جبکہ جسٹس جواد حسن ، نادرا حسن لاء ڈیپارٹمنٹ ،کینیڈ کالج فار وومن کے ممبر بورڈ آف سٹیڈیز مقرر، جسٹس فاروق حیدر یو ای ٹی لاہور کے ممبر سنڈیکیٹ اور فاونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے ممبر بورڈ آف گورنرز مقرر کئے گئے ہیں ۔
جسٹس محمد وحید خان ، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی روالپنڈی کے ممبر سنڈیکیٹ ،جسٹس عاصم حفیظ ،نیشنل کالج آف آرٹس کے ممبر بورڈ آف گورنرز ،جسٹس محمد طارق ندیم ، نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے ممبر سنڈیکیٹ ،جسٹس عابد حسین چھٹہ ، یو ای ٹی ، ٹیکسلا کے ممبر سنڈیکیٹ مقرر ہوں گے۔ اس کے علاوہ جسٹس علی ضیاء باجوہ ، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ممبر سنڈیکیٹ اور جسٹس عبہر گل خان ،لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کی ممبر سنڈیکیٹ مقرر ہوں گے۔