ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوپ فرانسس کا جنازہ سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ادا کر دیا گیا

پوپ فرانسس کا جنازہ سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ادا کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پوپ فرانسس کا جنازہ سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ادا کر دیا گیا ۔ 

 فرانسیسی صدر میکرون خاتونِ اوّل کے ہمراہ سینٹ پیٹرز باسیلیکا پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ برطانوی شہزادے ولیمز، برطانوی برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کے لیے سینٹ پیٹرز باسیلیکا پہنچے۔ 

ذرائع کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے باسیلیکا میں موجود تھی ۔

واضح رہے کہ 88 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے 266 ویں سربراہ تھے، ان کے انتقال پر 9 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا جس کا آغاز آج سے ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتقال کرنے والے ہر پوپ کو سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں دفن کرنے کا رواج ہے مگر پوپ فرانسس کی وصیت  کے مطابق انہیں سانتا ماریا میگیور کے باسیلیکا میں سپردِ خاک کیا جائے گا کیوں کہ یہ مقام ان کے پسندیدہ مقامات میں سے ایک تھا۔

یاد رہے کہ ویٹیکن کی جانب سے پوپ فرانسس کی موت سے متعلق جاری کیے گئے سرٹیفکیٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پوپ کی موت فالج کے دورے کے سبب ہوئی تھی ۔