سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آذربائجان کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ کو مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال اور بھارتی الزامات سے آگاہ کیا، انہوں نے آذربایجان حکومت کی جانب سے مسلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید پر شکریہ ادا کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں جانب سے پاکستان آذربائجان دو طرفہ تعلقات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ جات پر بھی بات ہوئی ۔