ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح لائبریری کا بجٹ، پرموشن اور کتابوں کی خریداری ڈیڑھ سال سے التواء کا شکار

جناح لائبریری کا بجٹ، پرموشن اور کتابوں کی خریداری ڈیڑھ سال سے التواء کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: جناح لائبریری کا بجٹ، پرموشن اور کتابوں کی خریداری ڈیڑھ سال سے التواء کا شکار، جناح لائبریری کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ڈیڑھ سال بعد بھی نہ ہوا ۔

اجلاس نہ ہونے سے جناح لائبریری کے امور متاثر ہونے لگے ، بجٹ کی منظوری ۔ کتابوں کی خریداری سمیت دیگر امور متاثر ہونے لگے ہیں، جناح لائبریری کے بورڈ آف گورنرز کا آخری اجلاس اکتوبر 2023 میں ہوا تھا ۔اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے لائبریری انتظامی بحران کا شکار ، ملازمین کی پروموشن بھی التوا کا شکار  ہے، لائبریری کے لیے آئی ٹی سے متعلق سامان کی خریداری بھی نہ ہوسکی ، ملازمین نے فوری طور پر بورڈ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔