ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری ہدایات جاری کر دیں

عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری ہدایات جاری کر دیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب روانگی سے قبل لازمی ویکسین لگانی ضروری ہیں۔

وزارت مذہبی امور  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی ویکسین نزدیکی حاجی کیمپ سے مفت لگوائیں، ویکسینیشن کے بعد حاجی کیمپ سے پیلا کارڈ لازمی حاصل کریں،  ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں۔

وزارت مذہبی امور  نے کہا کہ  65 سال سے زائد عمر کے عازمین اپنا پرانا کرونا ویکسین کارڈ لازمی ہمراہ رکھیں،  کارڈ نہ ہونے کی صورت میں صرف 65 سال سے زائد العمر عازمین نزدیکی حاجی کیمپ سے کرونا ویکسین لگوا کر کارڈ حاصل کریں۔

Ansa Awais

Content Writer