سٹی42: این ڈی اے ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ،موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر خطرناک اثرات مرتب ہونے لگے۔
ایک ہفتہ شدید گرمی پھر سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہوگیا،محکمہ موسمیات نے 30 اپریل تک شدید گرمی کی پیش گوئی کردی،درجہ حرارت معمول سے5تا7ڈگری زیادہ رہے گا۔
سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ، تربت میں 45 ، نوکنڈی میں 40 ، گوادر اور جیوانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا،ژوب میں 32 ،،،کوئٹہ ا ور چمن میں 31 ، قلات میں 26 جب کہ زیارت میں پارہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کےپی،گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بارش ،ژالہ باری ہوگی ،پنجاب، شمالی بلوچستان، جنوبی سندھ میں بھی آندھی ،شدید بارشوں کا امکان ہے ،این ڈی اے ایم اے نے متعلقہ اداروں کو بروقت اقدامات کی ہدایت کردی،بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
ملک بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور تیسرے نمبرپر پہنچ گیا،شہر میں درجہ حرارت 29 جبکہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا جارہا ہے۔
کراچی میں بھی درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،،،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پرآگیا۔