سٹی42: لاہور میں سیکیورٹی مزید سخت ، موبائلز اسکواڈ کی جانب سے داخلی و خارجی راستوں پر 24 گھنٹے نگرانی اور ناکہ بندی کا عمل جاری , ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک اشیاء اور ٹرانسپورٹ پر کڑی نظر رکھیں۔
ایس پی موبائلز کا کہنا ہے کہ ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایپ کی مدد سے 3 اشتہاری اور 3 عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے, 11,400 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا, 3048 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چیک کی گئیں.
اس کے علاوہ سیاہ پیپرز اور نیلی بتی والی 123 گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی.