ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی سیاسی صورتحال ؛عثمان بزدار نے اہم فیصلہ لے لیا

پنجاب کی سیاسی صورتحال ؛عثمان بزدار نے اہم فیصلہ لے لیا
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے صوبے کی بہتری کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے قریبی ساتھیوں و قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے۔

اس دوران انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک پنجاب کی اگلی حکومت کے متعلق فیصلہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک  کے لئے نگران کابینہ کا اعلان کیا جائے تاکہ صوبے کے معاملات کو احسن انداز سے چلایا جا سکے۔نگران وزیراعلیٰ نے مشاورت کے بعد صوبے کی بہتری کے لئے  نگران کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ عثمان بزدار کے یکم اپریل کو استعفی قبول ہونے کے بعد پنجاب کابینہ تحلیل ہو گئی تھی اور مستعفی ہونے سے اب تک عثمان بزدار نگران وزیراعلی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔