ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا کاغلط استعمال؛محکمہ ایجوکیشن نے بڑا ایکشن لے لیا

 سوشل میڈیا کاغلط استعمال؛محکمہ ایجوکیشن نے بڑا ایکشن لے لیا
کیپشن: Social Media
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پنجاب کے شہر جہلم میں محکمہ تعلیم کی جانب سے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر   بڑا ایکشن لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن نے تین اساتذہ کو معطل کر دیا، تینوں اساتذہ سوشل میڈیا پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔

معطل ہونے والے اساتذہ غیر اخلاقی میسجز اور   سوشل میڈیا سیاسی وابستگی کا اظہار کرتے تھے۔

سی ای او ایجوکیشن ولائت شاہ نے کہا کہ  ان اساتذہ کو مس کنڈیکٹ کی کارروائی کرتے ہوئے  نوکری سے معطل کردیا گیا ہے۔سی ای او ایجوکیشن نے بتایا کہ مس کنڈیکٹ کی کارروائی سوشل میڈیا پر  متنازع مواد شئیر کرنے پر عمل میں لائی گئی ہے۔

سی ای او ایجوکیشن ولائت شاہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کو جو بھی سرکاری ٹیچر ممنوع سرگرمی کے لیے استعمال کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔