اساتذہ اب مساجد میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے

 اساتذہ اب مساجد میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: اساتذہ کی مساجد میں ڈیوٹیوں کا معاملہ، اساتذہ اب مساجد میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے، حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے کے لئے اساتذہ مساجد کی نگرانی کریں گے اساتذہ حکومت کی جانب سے سے جاری کردہ نماز کی ادائیگی کے لئے ایس اوپیز کا جائزہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب ٹیچرزیونین اساتذہ کی ڈیوٹیاں مقامی پولیس اسٹیشن میں لگائی گئی ہیں اساتذہ حکومتی ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر متعلقہ پولیس آفیسر کو آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے اساتذہ نماز تراویح سمیت پانچوں وقت نماز میں مساجد کے اندر نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔

جنرل سیکرٹرہ رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ   اساتذہ کی مساجد پر ڈیوٹیوں سے مسائل پیدا ہوں گے، ماہ رمضان میں اساتذہ کو گھروں سے دور مساجد کی نگرانی کے لئے تعینات کرنا سراسر ذیادتی ہے، جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین مساجد میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانا انتہائی ضروری ہے توگھروں کے قریب مقامی مساجد یا یونین کونسل میں لگائی جائیں۔

دوسری جانب گریڈ 18 میں ترقی پانیوالے افسران کی 5 ماہ سے کسی بھی عہدے پر تعیناتی نہیں ہوسکی، مذکورہ 170 اساتذہ کو 5 ماہ قبل گریڈ 17 سے 18 میں ترقیاں دی گئی تھی، 30 مئی تک مذکورہ افسران کی تعیناتیاں نہ ہوئیں تو سالانہ انکریمنٹ نہیں مل سکے گا۔مذکورہ افسران کو 25 اکتوبر 2019 میں ہونیوالی ڈی پی سی میں ترقیاں دی گئی تھی۔پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ کے صدر رانا عطاء محمد خان کا کہنا  تھا  کہ سکول ایجوکیشن فوری طور پر 170 افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کرے، تعیناتیوں کے احکامات جاری نہ کیے تو کورونا وباء کے باوجود اساتذہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔

یادرہےکہ 24 مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے جاری   لاک ڈاؤن میں پنجاب حکومت نے 9 مئی تک توسیع کردی، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا34 واں روز ہے،  تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز،  سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں.

 

Shazia Bashir

Content Writer