ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں 5 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے، سیکرٹری داخلہ پنجاب 

پنجاب بھر میں 5 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے، سیکرٹری داخلہ پنجاب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 60 واں اجلاس ہوا۔

صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے  اجلاس میں شرکت  کی ۔ صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی بلال یاسین  نے  اجلاس میں شرکت  کی ۔اجلاس میں صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی اور معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب رانا بلال احمد بھی شریک  ہوئے ۔ کابینہ کمیٹی نے صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اجلاس کو امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔

کابینہ کمیٹی نے 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری دی ۔صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق  نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا،امن و امان قائم رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر سیاسی و مذہبی انتہا پسندی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی بلال یاسین  نے  اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا امن و امان میں رخنہ ڈالنے والوں سے کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی، عوام کے جان و مال و املاک کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،

صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی  نے  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا عوام کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قیام امن کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے،معاون خصوصی برائے وزیراعلی پنجاب رانا بلال احمد  نے کہا صوبہ بھر میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے تسلسل کے ساتھ سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں،

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی  کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 5 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے،عوامی مقامات پر 5 یا زائد افراد کے اجتماع، جلوس اور لوگوں کو شرکت کیلئے اکسانے پر بھی مکمل پابندی ہے،عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہے،

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی محمد علی نیکوکارہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید، کمشنر لاہور، ڈی آئی جی سپیشل برانچ و سی ٹی ڈی، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی، ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل اور متعلقہ اداروں سے حکام،پنجاب بھر سے کمشنرز اور آر پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔