سٹی 42: سابق رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری محمد اشرف کی نماز جنازہ کل 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 10 بجے مسجد شہداء فرید ٹاؤن میں ادا کی جائے گی مرحوم کا شمار سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا تھا اور وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر 4 بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
چوہدری محمد اشرف پاکستان بار کونسل کے ممبر، سابق پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن، چیئرمین قائمہ کمیٹی لا اینڈ جسٹس قومی اسمبلی اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل بھی رہ چکے تھے۔