ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں زخمی دہشتگردوں کا انٹرویو کرنے پر طالبان نے 2 صحافی گرفتار کرلیے

افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں زخمی دہشتگردوں کا انٹرویو کرنے پر طالبان نے 2 صحافی گرفتار کرلیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قندھار کے اسپتال سے افغان ٹائمز کے دو نمائندے شہباز اخوندزادہ اور مجتبیٰ نوری کو طالبان نے گرفتار کرلیا۔

افغان میڈیا کے مطابق دونوں صحافیوں نے فضائی حملوں میں زخمی ہونے والے دہشتگردوں کے انٹرویو کیے تھے، جس کے بعد انہیں مبینہ تشدد کا نشانہ بنا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا افغان میڈیا کے مطابق صحافیوں کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور انہیں مبینہ محفوظ ٹھکانے فراہم کیے جانے سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کی حراست کو افغانستان میں موجود دہشتگردوں سے متعلق حقائق سامنے آنے سے روکنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان کے خلاف الزامات کے ذریعے دہشتگردوں کی موجودگی سے توجہ ہٹانے کی کوششوں کے دعوے بھی سامنے آئے ہیں۔