ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منہاج القرآن رجسٹریشن منسوخی کیس کی فوری بحالی کی استدعا مسترد

منہاج القرآن رجسٹریشن منسوخی کیس کی فوری بحالی کی استدعا مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے ادارہ منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخی کیس کی فوری بحالی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

جسٹس منور اقبال دوگل نے ادارہ منہاج القرآن کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار نے 2020 میں عدم پیروی پر خارج درخواست بحال کرنے کی استدعا کی، تاہم اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان نے کیس کی فوری بحالی کی مخالفت کرتے ہوئے تیاری کے لیے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب لاء افسر کیس کی تیاری کے لیے مہلت مانگ رہے ہیں تو کیس فوری بحال کیسے ہوسکتا ہے۔ عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت مقرر کردی۔

رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کی جانب سے ادارہ منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخی کا معاملہ زیر سماعت ہے۔ ادارہ منہاج القرآن کے فنڈز سے طاہر القادری کے لیے بلٹ پروف گاڑی اور کیننرز خریدنے کا معاملہ بھی کیس کا حصہ ہے۔