سٹی 42: وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا پاکستان ہمیشہ اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے تیار رہتا ہے۔افغانستان غلط فہمی سے نکل کر اصلی حقائق پر آئے،۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا افغانستان جنگ، دیگر ممالک کے مفادات اور ہندوستان کے پیسوں کی بجائے ایک اچھے ہمسائے کی طرح پاکستان کے ساتھ رہے۔افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، افغانستان غلط فہمی میں ہے کہ اس نے سوویت یونین کو شکست دی ۔افغانستان اب اس غلط فہمی میں ہے کہ وہ بڑی طاقت بن چکا ہے۔
افغانستان انڈیا، ہندوستان اور اسرائیل کے پیسوں کے زور پر پاکستان سے لڑنا چاہتا ہے۔پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں لاکھوں علماء ہیں۔پاکستان کی فوج سرحدوں پر تیار بیٹھی ہے، اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔
افغانستان جنگ اور دیگر ممالک کے مفادات کی بجائے ایک اچھے ہمسائے کی طرح پاکستان کے ساتھ رہے۔افغانستان اپنے لوگوں کو بھی اس جنگ کے عذاب سے نکالے۔افغانستان اپنے آپ کو ایک خوش فہمی میں ڈال کر اپنے ملک کو ایک نئی جنگ میں نہ ڈالے۔اگر پاکستان کے ساتھ لڑے گا افغانستان تو شکست افغانستان کی مقدر ہوگی۔