سٹی 42: چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے مطالبات کی منظوری کے لیے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
خالد حسین باٹھ کاکہناہے کہ کسانوں اور زمینداروں کے مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کر رہے ہیں، ملک بھر سے کسانوں کے قافلے اسلام آباد مارچ میں شریک ہوں گے،کسانوں کے حقوق اور مطالبات کے لیے قومی سطح پر بھرپور تحریک چلائیں گے، زرعی شعبے کو درپیش مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رہے گی،ملک بھر کا کسان شدید معاشی بحران اور مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، حکومت کی زرعی پالیسیوں نے کسانوں کو بدحالی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
خالد حسین باٹھ کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زرعی پالیسیوں پر سخت تحفظات ہیں،ان کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں،کسان ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، گزشتہ تین برسوں کے دوران ناقص پالیسیوں سے زرعی شعبہ شدید متاثر ہوا ہے، بڑھتی مہنگائی کے باعث غریب آدمی کے لیے سستی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے،کسانوں اور زرعی شعبے کی بحالی کے لیے ہنگامی اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، خوشحال کسان ہی بلوچستان اور پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App