علی ساہی:کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ چیک کرنے کا فیصلہ، ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی اور پی ایس وی لائسنس ہولڈرز کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔
سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی کے مطابق رجسٹرڈ کمرشل گاڑیوں، ہیوی وہیکلز اور بس ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ لاری اڈوں سے ڈرائیورز کی تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
سی ٹی او کے مطابق کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنسز کے ساتھ سی آر او چیکنگ بھی جاری ہے، جس کے تحت ڈرائیورز کی تفصیلات حاصل کرکے کریمنل ریکارڈ رکھنے والے ڈرائیورز کا ڈیٹا اپڈیٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک متعلقہ ڈرائیور کے خلاف ڈکیتی، چوری اور مہلک حادثات کے 27 مقدمات درج تھے۔
عبدالرحیم شیرازی کے مطابق کریمنل ریکارڈ رکھنے والے ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے جبکہ ایسے ڈرائیورز کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔